FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

واپڈاکی چیکنگ اورریکوری ٹیموں نے سرکاری اورنیم سرکاری اداروں کے علاوہ نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے ماہ دسمبرکے دوران کروڑوں روپے کی ریکوری کرل

ڈیر ہ اسماعیل خان(انوسٹی گیشن ٹیم)ریونیوآفیسرواپڈاسٹی ڈویژن سعیدخان وزیرنے کہاہے کہ واپڈانادہندگان سے کروڑوں روپے کی ریکوری کرلی گئی ہے اور...

ڈیر ہ اسماعیل خان(انوسٹی گیشن ٹیم)ریونیوآفیسرواپڈاسٹی ڈویژن سعیدخان وزیرنے کہاہے کہ واپڈانادہندگان سے کروڑوں روپے کی ریکوری کرلی گئی ہے اوربقایاجات کی عدم ادائیگی پردرجنوں صارفین کی بجلی منقطع کرکے میٹراتارلئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایس ای پیسکوبنوں سرکل شفیق خان اورایکسین واپڈاپیرثمرشاہ کی خصوصی ہدایت پرواپڈاکی چیکنگ اورریکوری ٹیموں نے سرکاری اورنیم سرکاری اداروں کے علاوہ نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے ماہ دسمبرکے دوران کروڑوں روپے کی ریکوری کرلی ہے اوربقایاجات کی عدم ادائیگی پردرجنوں صارفین اوراداروں کی بجلی منقطع کردی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ نادہندگان اپنے بقایاجات جلدازجلداداکریں ورنہ انکے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ صارفین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جارہے ہیں۔