FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

حلقہ این اے 120 ، بیگم کلثوم نواز اور فیصل میر کو پارٹی انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے اعتراضات مسترد

لاہور ( ایم وی این نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ 120 کے ریٹرننگ آفیسر نے بیگم کلثوم نواز اور فیصل میر کو پارٹی انتخابی نشانات الاٹ کرنے سے روکن...

لاہور ( ایم وی این نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ 120 کے ریٹرننگ آفیسر نے بیگم کلثوم نواز اور فیصل میر کو پارٹی انتخابی نشانات الاٹ کرنے سے روکنے کے لئے داخل کئے گئے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے ضمنی انتخاب میں امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی،یہ اعتراضات پیپلز پارٹی ورکرز کی امیدوار ساجدہ میر نے داخل کئے تھے، حتمی فہرست کے مطابق 17 ستمبر کو 44 امید واروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ 120 کا ضمنی انتخاب آخری مراحل میں داخل ہو گیا، ریٹرننگ آفیسر میاں محمد شاہد نے ضمنی انتخاب میں امیدواروں کی حتمی فہرست انتخابی نشانات کے ساتھ جاری کر دی ہے، حتمی فہرست کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کو شیر ، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کو تیر ، پی ٹی آئی کی یاسمین راشد کو بلے کے انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار ضیا الدین انصاری ترازو کے انتخابی نشان کے ساتھ میدان میں اتریں گے، ریٹرننگ آفیسر نے سابق ایم پی اے لیگی رہنما حافظ نعمان کی درخواست پر آزاد امیدوار کا انتخابی نشان لیپ ٹاپ الاٹ کر دیا ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز کی امیدوار ساجدہ میر کو وکٹری ، پاکستان جسٹس پارٹی کے امیدوار منصف اعوان کو کوٹ اور عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار بہادر خان ہوتی کو لالٹین کے انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے ہیں، این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب میں ملی مسلم لیگ کے امیدوار یعقوب شیخ کو انرجی سیور کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا، ریٹرننگ آفیسر نے آپ جناب سرکار پارٹی ، موو آن پاکستان، پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے امیدواروں کو انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے اور پارٹی اکاﺅنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہ کروانے پر آزاد امیدواروں کے انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے ہیں، ریٹرننگ آفیسر میاں محمد شاہد کا کہنا تھا کہ انتخابی شیڈول کے مطابق تمام اہل امیدواروں کو پارٹی انتخابات کے نشانات الاٹ کر دیئے گئے ہیں اور حتمی انتخابی فہرست میں چوالیس امیدوار شامل ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار ساجدہ میر نے مسلم لیگ ن کی امیدوار بیگم کلثو م نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کو پارٹی انتخابی نشانات الاٹ نہ کرنے کی درخواست دی تھی جسے ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کرتے ہوئے دونوں امیدواروں کو پارٹی انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے ہیں ، انتخابی شیڈول کے مطابق سترہ ستمبر کو اہم سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سمیت چوالیس امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔