FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

امریکی صدر ٹرمپ نے توہین عدالت کے مجرم کو معاف کر دیا

واشنگٹن (ایم وی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ایری زونا کے شیرف جو آرپائیو کو معاف کر دیا ہے ان پر توہین عدالت کا الزام تھا۔برطا...

واشنگٹن (ایم وی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ایری زونا کے شیرف جو آرپائیو کو معاف کر دیا ہے ان پر توہین عدالت کا الزام تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 85 سالہ آرپائیو کو اس وقت مجرم قرار دیا گیا تھا جب انھوں نے مشتبہ تارکینِ وطن کی نگرانی کرنے کے عدالتی حکم کو نظرانداز کر دیا تھا اور انھیں اکتوبر میں سزا سنائی جانی تھی جبکہ صدر نے ایری زونا کے شہر فینکس میں اس بات کا اشارہ دیا تھا۔دوسری جانب صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آرپائیو نے کہا کہ انھیں وزارتِ انصاف میں صدر اوباما کے دور کی باقیات کی جانب سے سیاسی طور پر نشانہ بنایا گیا تھا۔انھوں نے ٹویٹ کی شکریہ ، میرے خلاف فیصلے کو سمجھنے کے لیے، میں کہیں نہیں جا رہا۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ وہ آئندہ شیرف کا انتخاب لڑیں گے یا نہیں۔واضح رہے کہ ٹرمپ پہلے کئی بار آرپائیو کی تعریفیں کر چکے ہیں جو تارکینِ وطن کے خلاف سخت اور متنازع موقف کی وجہ سے جانے جاتے ہیں