FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

محکمہ داخلہ پنجاب نے کھیلوں کی فضائی میڈیا کوریج پر دفعہ 144نافذکردی

لاہور (ایم وی این نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے کھیلوں کی فضائی میڈیا کوریج کرنے پر دفعہ 144نافذکردی، حکم فوری طور پر لاگو ہو کر 30ستمبر تک نا...


لاہور (ایم وی این نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے کھیلوں کی فضائی میڈیا کوریج کرنے پر دفعہ 144نافذکردی، حکم فوری طور پر لاگو ہو کر 30ستمبر تک نافذالعمل رہے گا۔
 محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیاگیا،جس میں قانونی دفعہ 144کے تحت صوبہ پنجاب میں سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے مختلف کھیلوں کی فضائی کوریج کیلئے استعمال کئے جانے والے ڈرونز ٹیکنالوجی، ریموٹ کنٹرولڈ ایئرکرافٹس، فلائنگ وہیلی کیمروں ، یو اے ایس ، یو اے ویز، آر سی ایم ایز اور غباروں کی اڑان پر30ستمبر 2017تک پابندی عائد کردی گئی ہے ۔یہی نہیں ایک اورنوٹیفکیشن کے تحت صوبہ بھر میں عوامی مقامات ہوٹلوں، ریسٹورانٹس، پارکوں ، کیفے اور کلبوں میں شیشہ(حقہ) پینے پر بھی دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کئی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ حکم فوری طور پر لاگو ہو کر 30ستمبر تک نافذالعمل رہے گا۔ اسی طرح حکومت پنجاب نے ضلع رحیم یار خان کی ریونیو حدود میں تلور کے رہائشی مقامات پر درختوں ، جنگلی باڑاورجھاڑیوں کی کٹائی پر 29ستمبر تک پابندی عائد کردی ہے۔