FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

امارات میں گرمی عروج کو پہنچ گئی

دبئی(ایم وی این نیوز)متحدہ عرب امارات میں درجہ اس قدر عروج کو جاپہنچا کہ کھڑی گاڑیوں میں آگ بھڑکنے کے واقعات رونماہونے لگے۔حکام نے شہریوں ...


دبئی(ایم وی این نیوز)متحدہ عرب امارات میں درجہ اس قدر عروج کو جاپہنچا کہ کھڑی گاڑیوں میں آگ بھڑکنے کے واقعات رونماہونے لگے۔حکام نے شہریوں کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
عرب میڈیا کے مطابق گرمی کی شدت کے باعث گاڑی میں آتشزدگی کاپہلا واقعہ ام القیون کے علاقے میں جبکہ دوسراواقعہ ابوظہبی سے دبئی میڈیا سٹی جانے والی منی بس میں پیش آیا،تاہم دبئی پولیس اور شہری دفاع کے حکام نے فوری طور پر شیخ زید روڈ کو بند کر کے بس میں لگی آگ کو بجھایا اور اس میں سوار 27 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔دوسری  جانب پے درپے گاڑیوں میں آتشزدگی کے واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گرمیوں میں روزانہ کی بنیاد پر گاڑی کا پانی اور درجہ حرارت چیک کریں، اپنی گاڑیوں کا باقاعدگی سے فٹنس ٹیسٹ کرائیں ، ایندھن ٹینک کا ڈھکن مضبوطی سے بند کریں تاکہ پٹرول لیک نہ ہو جبکہ دوران ڈرائیونگ سگریٹ نوشی سے بھی گریز کریں۔