FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

اسرائیلی کابینہ نے امریکہ سے جدید ترین 17 ’ایف 35‘ جنگی طیارے خریدنے کی منظوری دیدی

مقبوضہ بیت المقدس (ایم وی این نیوز) اسرائیلی کابینہ نے اپنے حالیہ اجلاس میں امریکہ سے جدید ترین اور انتہائی خطرناک سمجھے جانیوالے17 ’ایف ...

مقبوضہ بیت المقدس (ایم وی این نیوز) اسرائیلی کابینہ نے اپنے حالیہ اجلاس میں امریکہ سے جدید ترین اور انتہائی خطرناک سمجھے جانیوالے17 ’ایف 35‘ جنگی طیارے خریدنے کی منظوری دی ہے۔اسرائیلی عبرانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ’گھوسٹ‘ یا ’بد روح‘ کے خوفناک القابات سے مشہور امریکی جنگی طیاروں کی خریداری کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ’ایف 35‘ جنگی طیارے اپنی ہولناک اور تباہ کن حملوں کے حوالے سے مشہور ہیں۔ ان طیاروں کو اسرائیلی فوج کے آلہ قتل میں شامل کرنے سے فلسطینیوں کی زندگیوں کو نئے خطرات درپیش ہیں۔عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیل ’ایف 35‘ جدید ترین جنگی طیاروں کی پانچویں نسل خریدنا چاہتا ہے اور ایک جنگی جہاز کے بدلے میں امریکہ کو 10 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم ادا کرے گا جبکہ اسرائیل 2021ء تک مجموعی طور پر 50 ایف 35 طیارے امریکا سے خرید کرے گا۔واضح رہے کہ اسرائیل کے پاس 5 ’ایف 35‘ طیارے پہلے سے موجود ہیں۔ یہ جنگی طیارے انتہائی مشکل جنگی مہمات کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس وقت یہ طیارے امریکی فوجی بیڑے میں شامل ہیں۔