FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

راولپنڈی میں خالی گھر سے ایک ہی خاندان کی 3خواتین کی لاشیں برآمد

       راولپنڈی(ایم وی این نیوز)راولپنڈی کے علاقے روات  میں ایک خالی گھر سے ایک ہی خاندان کی تین خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔ ایس پی پولیس کے...


       راولپنڈی(ایم وی این نیوز)راولپنڈی کے علاقے روات  میں ایک خالی گھر سے ایک ہی خاندان کی تین خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔
ایس پی پولیس کے مطابق مقامی لوگوں کی معلومات کے بعد ایک خالی گھر پر چھاپے کے دوران ایک ہی خاندان کی تین خواتین کی لاشیں ایک کمرے سے برآمد ہوئی ،بظاہر لگ رہا تھا کہ لاشیں یہاں پچھلے پانچ دنوں سے پڑی ہیں۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ،جبکہ گھر کی چھت سے شراب کی دو خالی بوتلیں ملی ہیں ،پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیج دیا ہے۔پولیس کے مطابق تین خواتین میں سے ایک کی شناخت منیرا سے ہوئی جبکہ دوسری دو خواتین کا نام ابھی تک پتا نہیں لگ سکا