FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

قطرکی جانب سے طالبان کی مدد کے ٹھوس شواہد ہیں:سعودی عرب

کابل(ایم وی این نیوز )افغانستان میں تعینات سعودی عرب کے ناظم الامور ماشری الحربی نے کہا ہے کہ قطر افغانستان میں خانہ جنگی کو ہوا دینے کے لی...

کابل(ایم وی این نیوز )افغانستان میں تعینات سعودی عرب کے ناظم الامور ماشری الحربی نے کہا ہے کہ قطر افغانستان میں خانہ جنگی کو ہوا دینے کے لیے طالبان اور دوسرے عسکریت پسند گروپوں کی مالی مدد کرتا رہا ہے، ان کے پاس قطر کی طرف سے طالبان کی مالی مدد کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق سعودی ناظم الامور کا کہناتھا کہ افغانستان میں طالبان اور خطے میں سرگرم دوسرے عسکریت پسند گروپوں کی مالی امداد قطر کی سرکاری پالیسی کا حصہ ہے اورسعودی عرب کے پاس اس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور خلیجی ملکوں نے دہشت گردی کے مخالف موقف اختیارکرتے ہوئے افغانستان میں امن و استحکام کی پالیسی اختیار کی مگر قطر نے تحریک طالبان افغانستان کی مدد جاری رکھی۔