FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم کے خلاف دائر تمام درخواستیں سماعت کے لئے یکجا کرنے کاحکم دے دیا

لاہور ( ایم وی این نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لئے دائر متفرق درخواست کو ...

لاہور ( ایم وی این نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لئے دائر متفرق درخواست کو میاں نواز شریف کیخلاف دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کر دیاہے۔جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ پانامہ کیس کے فیصلے کی روشنی نوازشریف کو نااہل قرار دیا گیا ہے، میاں نوازشریف سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس نیب میں پیش نہیں ہو رہے، میاں نواز شریف کے پاس پاسپورٹ پر کئی ممالک کے ویزے لگے ہیں جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے بیرون ملک چلے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں میاں نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر ملکہ برطانیہ سے سر کا خطاب لینے کے علاوہ ایمل کانسی کو امریکہ کے حوالے کرنے کے مقدمات زیر التواءہیں، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت میاں نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کاحکم دیا جائے ، جس پر عدالت نے 29 اگست کیلئے تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کر دی۔