FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

کوئی بھی ایسا ڈیم نہیں بننے دیں گے ،جس میں سندھ کے حقوق کا خیال نہ رکھا گیا ہو :شاہ محمود قریشی

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں کوئی بھی ایسا ڈیم نہیں بننے دیں گے جس...

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں کوئی بھی ایسا ڈیم نہیں بننے دیں گے جس میں سندھ کے حقوق کا خیال نہ رکھا گیا ہو،نہ ہی ہم سندھ کو تقسیم ہونے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نائب چئیرمین شاہ محمود قریشی کا سکھر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کی تقسیم کوسازش کرنے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی سندھ کے حقوق کے منافی کوئی ڈیم بننے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کارڈ استعمال کیا ،ان کے ووٹ کااستحقاق کیا گیا،یہ اپنی قابلیت پر نہیں شہید کے خون پر سوار ہو کر اقتدار میں آئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور حکومت میں یہ بے نظیر بھٹو شہید کے قاتل کو گرفتار کیوں نہیں کر سکے؟آصف علی زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ میرااگلا الیکشن سے بھی سندھ سے ہو گا۔
نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کو اپنی صفائی پیش کرنے کے لیے سپریم کورٹ نے موقع دیا،یہ لوگ جے آئی ٹی بھی اپنی باتوں کا دفاع نہیں کر سکے اور اب یہ لوگ اداروں پر تنقید کر رہے ہیں۔