FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی بیٹی کے ہندو مذہب قبول کرنے کے انکشاف کے بعد انکے داماد کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد (ایم وی این نیوز) وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی بیٹی کے ہندومت اختیار کرنے کی خبریں میڈیا پر گردش کررہی ہیں جن کے بعد ان کے داماد...

اسلام آباد (ایم وی این نیوز) وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی بیٹی کے ہندومت اختیار کرنے کی خبریں میڈیا پر گردش کررہی ہیں جن کے بعد ان کے داماد کا بیان سامنے آگیا ہے۔ایک قومی روزنامے سے گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ بتول کے خاوند رستم پیر زادہ کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کا خاندان روحانی شخصیت عبد اللہ جہاں سے ہے اور ہم گزشتہ سات سو سال سے یہاں کے مقیم ہیں ۔دینی گھرانے سے ہمارا تعلق ہے میری بیوی دوبار حج جبکہ ایک بار عمرہ کرچکی ہے ۔ وہ صوم وصلو کی پابند خاتون ہے ۔کوئی اور مذہب اختیار کرنے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ میرا بڑا بیٹا میرے پاس ہے۔ دوسرا بیٹا ہالینڈ میں زیر تعلیم ہے جبکہ چھوٹا بیٹا اسلام آباد میں اے لیولز کی تعلیم حاصل کررہا ہے ۔ایک بیٹی میڈیکل کے آخری سال میں ہے جبکہ ایک بیٹی اسلام آباد کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے میری بیوی سعدیہ بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں اسلام آباد میں ہے۔ اس کے ہندو مت اختیار کرنے کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی خبریں جھوٹی اور افسوسناک ہیں۔