FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

پی سی بی کا عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

لاہور(ایم وی این نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کی جانب سے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کے الزامات لگانے پر انہیں شوکاز نوٹس جاری ...

لاہور(ایم وی این نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کی جانب سے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کے الزامات لگانے پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کے الزامات لگانے پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جلد کرکٹر کو تحریری جواب جمع کروانے کیلیے کہا جائے گا۔عمر اکمل نے آج سہ پہر پریس کانفرنس کے دوران الزام لگایا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انضمام الحق اور سینئر کھلاڑیوں کے سامنے مجھے ڈانٹا اور گالیاں دیں اور سینئر پلیئرز نے انہیں ایسا کرنے سے نہیں روکا، وہ دیگر کھلاڑیوں کو بھی گالیاں دیتے رہتے ہیں، مجھے اکیڈمی آنے کی بجائے کلب کرکٹ کھیلنے کا کہا گیا۔دوسری جانب مکی آرتھر نے عمر اکمل کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹر غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، کوچنگ سٹاف قانونی طور پر سنٹرل کنٹریکٹ والے پلیئرز کے ساتھ ہی کام کرنے کا مجاز ہے۔