FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

بھارت کے ساتھ مذاکرات کی بات ڈوکلام سے افواج نکالنے کے بعد ہی ہوگی

بیجنگ(ایم وی این نیوز)چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین بھارت کیساتھ سرحدپر امن چاہتاہے تاہم یہ بات اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ...

بیجنگ(ایم وی این نیوز)چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین بھارت کیساتھ سرحدپر امن چاہتاہے تاہم یہ بات اس وقت تک ممکن نہیں جب تک بھارتی فوج ڈوکلام میں موجود ہے ۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈوکلام میں بھارتی فوج کی غیرقانونی مداخلت پر چین کا موقف واضح ہے،بھارت لائن آف ایکیچوئل کنٹرول اور متعلقہ کنونشز کی پاسداری کرے۔لداخ میں چینی اور بھارتی افواج کی لڑائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ لداخ میں چینی اوربھارتی فوج میں جھڑپوں سے متعلق آگاہ نہیں ا  ور نہ ہی لداخ جھڑپوں کا ڈوکلام تنازع کوئی تعلق ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان ڈوکلام کے حوالے سے حالات کافی کشیدہ ہیں ،چائنز میڈیا کے مطا بق کے چین ڈوکلام کے متنازع علاقے سے انڈین فوجیوں کو باہر نکالنے کے لیے آئندہ دو ہفتے کے اندر انڈیا کے خلاف ’محدود نوعیت کی جنگ‘ کی تیاری کر رہا ہے۔