FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

اب پنجاب میں میدان لگے گا، آصف علی زرداری

لاہور(ایم وی این نیوز) سابق صدر آصف علی زراری نے پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کو ایک اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اب  میدان پنجاب میں لگے گا۔تفصیلا...

لاہور(ایم وی این نیوز) سابق صدر آصف علی زراری نے پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کو ایک اہم پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اب  میدان پنجاب میں لگے گا۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری بلاول ہاﺅس میں موجود ہیں۔ جہاں انہوں نے بلاول بھٹو اور پارٹی کے سینیئر رہنماﺅں سے اہم مشارتی اجلاس کی صدارت کی۔پی پی قیادت کی مشاورتی بیٹھک میں فرحت اللہ بابر،قمرزمان کائرہ،سلیم مانڈوی والا ، ندیم افضل چن، مصطفی نواز کھوکھر اور مخدوم شہاب الدین بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں بلاول بھٹو کے وسطی پنجاب کے جلسوں پر بھی مشاورت کی گئی۔اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی بھر پور الیکشن مہم چلائی جائے گی۔رہنماﺅں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اب پنجاب میں میدان لگے گا۔واضح رہے کہ اس وقت لاہور میں سیاسی پارہ بہت ہائی ہے۔ ایک طرف رائےونڈ میں نواز شریف پارٹی ممبران سے مشارت کر رہے ہیں تو دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک مال روڈ پر دھرنا دینے بیٹھ گئی ہے۔ جبکہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی لاہور میں موجود ہیں۔