لاہور (ایم وی این نیوز)تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیر قانون پنجاب جب تک پھانسی کے پھندے پر نہیں لٹکیں گے اس و...
لاہور (ایم وی این نیوز)تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیر قانون پنجاب جب تک پھانسی کے پھندے پر نہیں لٹکیں گے اس وقت تک ماڈل ٹاون شہد ا کے ورثا کو تسکین نہیں ملے گی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ میں ماڈل ٹاون شہدا کے لواحقین کو سلام پیش کرتی ہوں،حکومت شہدا کے لواحقین کو انصاف فراہم کرے اورکیا وجہ ہے شہدا کے ورثا دھکے کھا رہے ہیں؟انہوں نے کہاکہ پولیس کسی کی ذاتی ملازم نہیں پبلک سرونٹ ہے،پاکستان کو سب سے پہلے بوسیدہ نظا م سے نجات چاہیے۔