FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

چین میں کامیابی کے بعد ’دنگل‘ کی ہانگ کانگ میں بھی انٹری

ممبئی(ایم وی این نیوز) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ چین میں کامیابی کے جھنڈے گھاڑنے کے بعد ہانگ کانگ میں بھی...

ممبئی(ایم وی این نیوز) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ چین میں کامیابی کے جھنڈے گھاڑنے کے بعد ہانگ کانگ میں بھی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی۔بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان اپنی ہر نئی فلم میں مداحوں کو دیوانہ بنا دیتے ہیں جس کی واحد وجہ فلموں کے معاملے میں ان کا انتخاب ہے اور وہ سال میں ایک ہی فلم ریلیز کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں فلم انڈسٹری میں مسٹر پرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے، مگر ان کی حالیہ ’دنگل‘ نے ریکارڈ بک الٹ پلٹ کرتے ہوئے نہ صرف بھارتی فلم انڈسٹری بلکہ خود عامر خان کے کیریئر کی بھی کامیاب ترین فلموں میں شمار ہو چکی ہے۔بھارت میں کامیابی کے جھنڈے گھاڑنے کے بعد ’دنگل‘ کو چین میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو عامر خان کی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ ثابت ہوا کیوں کہ فلم نے وہاں ایک ہزار سے زائد کا بزنس کر کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور فلم کی کہانی کی وجہ سے نہ صرف چینی عوام بلکہ حکومتی عہدیداروں کی جانب سے بھی عامر خان کی کارکردگی کو سراہا گیا، یہی نہیں چین کے صدر نے بھی ایک ملاقات میں بھارتی صدر مودی سے فلم کی کامیابی کا تذکرہ کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم عامر خان نے بھی فلم کو چین کے دوسرے حصے ہانگ کانگ میں بھی ریلیز کر دیا ہے جب کہ فلم نے پہلے روز ہی ایک کروڑ سے زائد کی کمائی کر کے عامر خان کے فیصلے کو درست ثابت کر دیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں ؛ دنگل چین میں 1000کروڑ کمانے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی واضح رہے 23 دسمبر 2016 کو ریلیز ہونے والی فلم ’ دنگل‘ نے 18 سو کروڑ سے زائد کی کمائی کرنے والی واحد بھارتی فلم ہے جس نے بھارت میں 380 کروڑ اور بقایا بزنس دیگر ممالک سے حاصل کیا۔