FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

قومی اسمبلی نے پبلک مفادات انکشافات بل کثرت رائے سے منظور کر لیا

  اسلام آباد(ایم وی این نیوز)قومی اسمبلی میں سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں پبلک مفادات انکشافات بل کثرت رائے سے منظور کر لیاگیا ...

 

اسلام آباد(ایم وی این نیوز)قومی اسمبلی میں سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں پبلک مفادات انکشافات بل کثرت رائے سے منظور کر لیاگیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پبلک مفادات انکشافات کا بل منظور کرلیا گیا ہے ،جبکہ بل کی مخالفت میں اپوزیشن کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا اپوزیشن کی تنقید کے حوالے سے کہنا تھا کہ اپوزیشن انکشاف سے متعلق بل پرتنقید برائے تنقید کررہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی کوئی ترامیم ہیں تو پیش کرے ،اپوزیشن کی تنقید برائے تعمیر ہو تو زیادہ بہتر ہے۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت اہم بل ہے،جس سے عوامی مفادات میں انکشافات کابل کرپشن کیخلاف ہتھیارثابت ہوگا۔زاہد حامد کا کہنا تھا کہ احتساب قانون کے لیے پارلیمانی کمیٹی قائم کردی گئی ہے،حکومت احتساب کا نیا قانون لائے گی۔