FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

ہم قطر ائیرلائن کے مسافر طیارے بھی گرادیں گے

ریاض(ایم وی این نیوز) سعودی عرب اور قطر کے درمیان جاری کشیدگی پر مسلم دنیا پہلے ہی خاصی پریشان تھی کہ اب سعودی عرب کی جانب سے قطر کو ایک ای...

ریاض(ایم وی این نیوز) سعودی عرب اور قطر کے درمیان جاری کشیدگی پر مسلم دنیا پہلے ہی خاصی پریشان تھی کہ اب سعودی عرب کی جانب سے قطر کو ایک ایسی خوفناک دھمکی دے دی گئی ہے کہ خطے کے تمام ممالک میں نئے خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھی ہیں۔سعودی عرب کے ایک سرکاری ٹی وی چینل پر ایک انتہائی متنازع ویڈیو دکھائی گی ہے جس میں ایک میزائل ایک قطری مسافر طیارے کو نشانہ بناتا نظر آتا ہے۔ یہ ویڈیو ناظرین کو یہ بتانے کیلئے دکھائی گئی کہ اگر قطر کا کوئی مسافر طیارہ سعودی ائیرسپیس میں داخل ہو جائے تو اس کے ساتھ کیا کیا جاسکتاہے۔ ویڈیو میں مزید بتایا گیا کہ بین الاقوامی قانون یہ اجازت دیتا ہے کہ سعودی عرب اپنے ائیرسپیس میں داخل ہونے والے قطری مسافر طیاروں کو مار گرائے۔العربیہ ٹی وی پر یہ ویڈیو ”انڈرسٹینڈنگ دی قطر ائیرویز بین“ کے عنوان سے چلائی گئی اور اس میں دکھایا گیا کہ قطر کی ائیرلائن کیلئے ائیرسپیس بند کئے جانے کے بعد اس کا کوئی مسافر طیارہ سعودی ائیرسپیس میں داخل ہو تو اس کے ساتھ کیا ممکنہ سلوک ہوسکتاہے۔