FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

بچوں کی حفاظت کے پیش نظر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کی عمارتیں محفوظ ہونی چاہیے

لاہور(ایم وی این نیوز)ایم ڈی پیف طارق محمود نے کہا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کی عمارتیں محفوظ ہونی چاہیے اورطلباء کے ح...

لاہور(ایم وی این نیوز)ایم ڈی پیف طارق محمود نے کہا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کی عمارتیں محفوظ ہونی چاہیے اورطلباء کے حاضری رجسٹراورداخل خارج رجسٹر کے درست کوائف کے مطابق سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں صحیح معلومات آن لائن در ج کر کے باقاعدہ تصدیق کی جائے گی،اس کے علاوہ بچوں کا روزانہ حاضری کا کلاس وائزروزنامچہ سکول میں نمایاں جگہ پر آویزاں کرانے کے پابند ہوں گے، اس کے علاوہ سکول مالکان بہترین عمارتی انفراسٹرکچر کے ساتھ طالب علموں کواچھا فرنیچر،روشن اورہوا دار کلاس رومز، پینے کاصاف پانی اور صاف ستھرے فنکشنل ٹائلٹس اور صفائی کے بہترین انتظامات مد نظر رکھیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پیف پارٹنر سکولوں کے دورے کے احوال بارے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کے معائنہ کے دوران طالب علموں کے لیے اچھی تعلیمی سہولیات فراہم کرنے اور بہترین انتظامات پر سکول مالکان کی خدمات کو سراہتا ہوں اورانہیں پیف کے وژن کی مثال قرار دیتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیو ایشن اسسٹنٹس موسم گرما کی تعطیلات سے قبل پنجاب بھر میں 1670 ایجوکیشن ووچر سکیم( ای وی ایس )سے منسلک پارٹنر سکولوں کا معائنہ کیاہے اوراس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 100ای وی ایس سکولوں کو صدر دفتر میں بلایا جائے گا اور ان سے مانیٹرنگ کے دوران پائی جانے والے نقائص کو زیر بحث لایاجائے گا۔پارٹنر سکولز تعلیم کے ساتھ ساتھ سکول انفراسٹرکچر اور پیف معاہدے کے مطابق بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں اور اساتذہ میں خود اعتمادی مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنا ہوں گے جس حوالے سے اساتذہ کی جدید خطوط پر تربیت کا انتظام کیا جائے گا۔ایم ڈی پیف نے کہاکہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اسسٹنٹس کی رپورٹس اصلاح احوال کے لیے ہیں، ان پر خصوصی توجہ کے ساتھ لازمی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ہمارا مقصد پارٹنر سکولوں کی مفت و معیاری تعلیم کی سہولیات کو معاشرے کے پسماندہ طبقات کے لاچار بچوں تک فراہم کرنے میں رہنمائی کرنا ہے اور سکول مالکا ن کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ اس نیک مقصد میں پیف سے بھرپورتعاون کریں تاکہ صحیح معنوں میں معیار تعلیم کا حصول ممکن ہوجو کہ ہمارا نصب العین ہے ۔