FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

شمالی کوریا نے میزائل حملہ کیا تو مکمل جنگ ہوگی

پینٹاگون (ایم وی این نیوز) امریکہ کے وزیرِ دفاع جم میٹِس نے خبردارکیا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے امریکی سرزمین پر میزائل حملے کی کوشش کی تو م...

پینٹاگون (ایم وی این نیوز) امریکہ کے وزیرِ دفاع جم میٹِس نے خبردارکیا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے امریکی سرزمین پر میزائل حملے کی کوشش کی تو مکمل جنگ ہو گی ،میزائل گوام کی جانب بڑھا تو اسے تباہ کردیں گے۔پینٹاگون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جِم میٹس نے کہا کہ اگر شمالی کوریا نے ایسی کوئی حرکت کی تو کھیل شروع ہوجائے گا۔ دنیا میں کوئی بھی اس وقت تک کسی کو نشانہ نہیں بناتا جب تک وہ خود اس کے نتائج بھگتنے کے لیے تیار نہ ہو۔امریکی وزیرِ دفاع نے بحرالکاہل میں واقع امریکی جزیرے گوام پر میزائل حملے کی دھمکی کے متعلق کہا کہ اگر شمالی کوریا نے اپنی دھمکی پر عمل کیا تو امریکہ اس قابل ہے کہ وہ چند لمحوں کے اندر یہ جان سکے کہ میزائل کی منزل کیا ہے اور اگر ہمیں پتا چلا کہ واقعی کوئی میزائل گوام کی جانب بڑھ رہا ہے تو ہم اسے تباہ کردیں گے۔