FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

بانی متحدہ سے مکمل علیحدگی اختیار کر لی ہے:فاروق ستار

کراچی (ایم وی این نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم نے 22 اگست 2016ء  کو پاکستان کی سلامتی، ریاست اور آئین کے س...

کراچی (ایم وی این نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم نے 22 اگست 2016ء  کو پاکستان کی سلامتی، ریاست اور آئین کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا، اس کا اعلان 23 اگست کو کیا اور اسی عمل کی تجدید کے لیے کل ایک تاریخ قائم کی ،لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ جن جماعتوں نے آج بائیکاٹ کیا انہوں نے ہمارے 23 اگست کے اقدام کو مسترد کیا۔مہاجر قاتل اور مہاجر مقتول کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے ختم ہونا چاہیے، ہم نے خود کو بانی ایم کیو ایم سے مکمل طور پر علیحدہ کر لیا ہے اس لئے اب ایم کیو ایم سے انصاف ہونا چاہیے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی کثیر الجماعتی کانفرنس کی ملتوی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم نے بانی ایم کیو ایم سے مکمل علیحدگی اختیار کر لی ہے، مہاجر اتنے کمزور نہیں کہ مودی سے مدد طلب کریں ۔ کل شام تک تمام سیاسی جماعتوں نے کانفرنس میں شرکت کی مکمل یقین دہانی کرائی تھی مگر اچانک میڈیا کے ذریعے ہمیں اطلاع ملی کے چند سیاسی جماعتوں نے کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ جن سیاسی جماعتوں نے آج ہماری کانفرنس کا بائیکاٹ کیا ہم یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے گذشتہ سال کے اقدامات کو مسترد کردیا۔ ہم نے لندن سے لگنے والے پاکستان مخالف نعروں کی مذمت کی ہے جبکہ ہماری کثیر الجماعتی کانفرنس میں شرکت نہ کرکے ان نعروں کو توثیق کی گئی۔ کانفرنس کا انعقاد ایک بڑے مقصد کے لیے کیا تھا اور تمام سیاسی جماعتوں سے شرکت کے لیے تمام جماعتوں سے رابطہ بھی کیا، ہم نے اس کانفرنس کے لیے بہت محنت کی لیکن آج اس کانفرنس کو پریس کانفرنس میں تبدیل کرنا پڑا۔ ہمیں سیاسی جماعتوں کی جانب سے شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر افسوس ہوا۔