FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

نواز شریف کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار،سابق وزیر اعظم نے انکوائری کے اقدام کو چیلنج کردیا

لاہور (ایم وی این نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے قومی احتساب بیورو(نیب) کے سامنے پیشی سے انکار کرتے ہوئے نیب کی جانب سے انکوائری کے اقدا...

لاہور (ایم وی این نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے قومی احتساب بیورو(نیب) کے سامنے پیشی سے انکار کرتے ہوئے نیب کی جانب سے انکوائری کے اقدام کو چیلنج کردیا ہے جبکہ انہوں نے نیب میں اپنا تحریری جواب بھی جمع کرادیا ہے۔تحریری جواب میں مﺅقف اختیار کیا گیا کہ نیب کا موجودہ تحقیقاتی طریقہ اس کے اپنے قانون کی خلاف ورزی ہے اور نیب ریفرنس میں بنیادی حقوق کا خیال نہیں رکھا گیا .
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نیب کی جانب سے انکوائری کے اقدام کو چیلنج کر دیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے نیب میں تحریری جواب بھی جمع کرا دیا ہے۔ سابق وزیر کے وکیل نے تحریری جواب نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو جمع کرا دیا ہے۔ وکیل کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ نیب جس قانون کے تحت کارروائی کر رہا ہے وہ خلاف ضابطہ ہے،نیب ریفرنس کی تیاری اور تحقیقات کا اختیار چیرمین نیب کے پاس ہے اور قانون کی صریحاً خلاف ورزی تحقیقات نہیں دھوکا ہے جب کہ اسی بنا پر نظر ثانی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی، اس مرحلے پرنوازشریف کا نیب کی ٹیم کے سامنے پیش ہونا بامقصد نہیں ہوگا۔
تحریر ی جواب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل محمد امجد پرویز کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے جو کہ دو صفحات پر مشتمل ہے۔