FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

امریکا پر کسی بھی وقت بے رحمانہ حملہ ہو سکتا ہے:شمالی کوریا کی دھمکی

پیانگ یانگ(ایم وی این نیوز)شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں گزرتے دنوں کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔پیانگ یانگ نے کہاہے کہ کسی ...

پیانگ یانگ(ایم وی این نیوز)شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں گزرتے دنوں کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔پیانگ یانگ نے کہاہے کہ کسی بھی وقت امریکا کے کسی بھی حصے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے یہ دھمکی امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان جنگی مشقوں کے ردعمل میں آئی ہے۔ پیانگ یانگ نے ان مشقوں کو غیر دانشمندانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملک ایسی ایٹمی جنگ کو دعوت دے رہے ہیں جس پر قابو پانا ناممکن ہوگا۔ دھمکی میں کہا گیا ہے کہ اس کی فوج کسی بھی وقت امریکا کو ٹارگٹ کر سکتی ہے اور یہ حملہ نہ ہی گوام اور نہ ہی ہوائی پر ہوگا بلکہ امریکا کے کسی بھی حصے کو بے رحمی سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شمالی کوریا نے دھمکی دی تھی کہ اس نے امریکی جزیرے گوام پر میزائلوں سے حملہ کرنے کی مکمل منصوبہ بندی کر لی ہے اور اس حملے کا تمام اختیار کم جانگ ان کو دیدیا گیا ہے وہ جیسے ہی حکم دیں گے حملہ کر دیا جائے گا۔