FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

مسجد الحرام کا توسیعی منصوبہ ،آئندہ ہفتے سے کام شروع ہوگا

مکہ مکرمہ (ایم وی این نیوز) سعودی حکومت مسجد الحرام کے توسیعی منصوبہ پر کام دو سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کرئیگی۔عرب ٹی وی نے غیر ملک...



مکہ مکرمہ (ایم وی این نیوز) سعودی حکومت مسجد الحرام کے توسیعی منصوبہ پر کام دو سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کرئیگی۔عرب ٹی وی نے غیر ملکی نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے ارد گرد قائم مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے پر تقریبا ساڑھے چھبیس ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔توسیع کا کام اس وقت بند کردیا گیا تھا جب طوفانی بارشوں کے باعث بڑی کرین گرنے سے کم از کم 107 زائرین شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق توسیع کا کام کا آغاز 20 اگست سے کیا جارہا ہے۔اس مقصد کے لئے سعودی وزارت خزانہ نے بن لادن گروپ کو منتخب کیا ہے۔ تاہم سعودی وزارت خزانہ یا بن لادن گروپ کی جانب سے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔