FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

وزیر اعظم کا بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ

اسلام آباد (ایم وی این نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اور امکان ظاہر ک...


اسلام آباد (ایم وی این نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو بھی عہدے سے فارغ کردیں گے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ایسے افسران کی فہرست طلب کرلی ہے جنہیں خلاف ضابطہ مختلف اداروں میں تعینات کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سفارشی افسران کو ہٹا کر اہل اور قابل افسران کو آگے لے کر آئیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انتہائی طاقتور بیوروکریٹ اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو بھی کرپشن الزامات کے باعث تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فواد حسن فواد کے خلاف بارہ ارب روپے کے فراڈ کا کیس عدالت میں چل رہا ہے۔وزیر اعظم نے گریڈ بائیس میں خلاف ضابطہ تعینات ہونے والے جونیئر افسران کی فہرست بھی مانگ لی ہے۔