FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کوئی بھی دشمن نہیں ہے وہ اپنے دشمن خود ہی ہیں

اسلام آباد(ایم وی این نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کوئی بھی دشمن نہیں...



اسلام آباد(ایم وی این نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کا کوئی بھی دشمن نہیں ہے


 وہ اپنے دشمن خود ہی ہیں۔ چار سال تک پیپلز پارٹی نے جمہوریت کا ساتھ دیا ، اب مسلم لیگ(ن) سے مفاہمت کا باب مکمل طور پر بند ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری سے پارٹی رہنما ءفیصل صالح حیات نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان سیاسی اورپارٹی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے

 جبکہ این اے 120کاضمنی انتخاب بھرپوراندازسے لڑنے پر اتفاق رائے کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بالا دستی کے لئے کردار ادا کیا ہے

 مگر اب ن لیگ کے رویوں کی وجہ سے اس سے کنارہ کشی کی جارہی ہے ۔پیپلزپارٹی اپنی سیاسی حکمت عملی پرگامزن ہے اور اس نے نواز شریف کے ساتھ انڈر سٹینڈنگ کا باب بند کردیا ہے۔