FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

سنجو بابا نے سلو میاں کو جادو کی جھپی دیکر ناراضگی ختم کر دی

ممبئی(ایم وی این نیوز): بالی ووڈ کے سنجو بابا نے سلمان خان کو جادو کی جھپی دے کر تمام گلے شکوے بھلا دیے اور یوں دونوں سپر اسٹارز کے درمیان ...

ممبئی(ایم وی این نیوز): بالی ووڈ کے سنجو بابا نے سلمان خان کو جادو کی جھپی دے کر تمام گلے شکوے بھلا دیے اور یوں دونوں سپر اسٹارز کے درمیان اختلافات کی افواہیں بھی دم توڑ گئیں۔بالی ووڈ میں چند ہی ایسے ستارے ہیں جن کی دوستی کی مثالیں دی جاتی ہیں اور انہیں میں بھی ایک دبنگ خان اور سنجو بابا کی دوستی بھی ہے جو بھائیوں سے بڑھ کر تصور کی جاتی تھی اور سنجے دت خود سلمان کو اپنا جھوٹا بھائی قرار دیتے تھے مگر کچھ عرصے سے اس دوستی میں دراڑ کی خبروں نے مداحوں کو غمگین کر رکھا تھا۔ سنجو بابا نے جیل سے رہائی کے بعد کئی بار سلمان کے حوالے سے شکوہ کیا کہ وہ ان سے ملنے نہیں آئے بلکہ سلمان خان کو مغرور تک کہہ ڈالا۔دونوں اسٹارز کے حوالے سے یہ خبریں بھی زیرگردش تھیں کہ وہ ایک دوسرے کو دیکھنا بھی نہیں چاہتے مگر دونوں اداکاروں نے ہمیشہ ہی ان خبروں کی تردید کی اور موقف اختیار کیا کہ ہم دونوں اپنے اپنے کام میں مصروف ہونے کی وجہ سے نہیں مل پاتے، سمجھ نہیں آتا کہ لوگ ہماری دوستی کے پیچھے کیوں پڑے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجو بابا نے ان تمام افواہوں کر رد کرتے ہوئے ہندوؤں کے مذہبی تہوار ’گن پتی‘ کے موقع پر اپنے چھوٹے بھائی سلمان خان کو جادو کی جپھی دے کر تمام گلے شکوے بھلا دیے جب کہ دونوں اسٹارز کے درمیان بہت دیر تک بات چیت بھی ہوتی رہی، دونوں کو دوبارہ سے قریب آتا دیکھ کر ان کے مداحوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔واضح رہے کہ سنجے دت کی فلم ’بھومی‘ 22 ستمبر جب کہ سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ 22 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔