FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

خواجہ سراﺅں کی فوج میں بھرتی پر پابندی

واشنگٹن (ایم وی این نیوز)انسانی حقوق کی امریکی تنظیم ”امریکن سول لبرٹیز یونین (اے سی ایل یو) “نے امریکی افواج میں خواجہ سراﺅں کی بھرتی کے ا...

واشنگٹن (ایم وی این نیوز)انسانی حقوق کی امریکی تنظیم ”امریکن سول لبرٹیز یونین (اے سی ایل یو) “نے امریکی افواج میں خواجہ سراﺅں کی بھرتی کے اعلان کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔تنظیم کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے ٹوئٹر کے ذریعے عائد کی جانے والی پابندی کی وجہ سے امریکی معاشرے میں خواجہ سراﺅں کے خلاف نفرتیں پروان چڑھ رہی ہیں جبکہ ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔اخبار ”دی انڈیپنڈنٹ“ کے مطابق خواجہ سراﺅں کے حقوق کے لئے قائم امریکی غیر سرکاری تنظیم ”امریکن سول لبرٹیز یونین (اے سی ایل یو) “نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر کردی ہے جس میں مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ سرا مرد و خواتین کے اندر باقی فوجیوں یہاں تک کے امریکی فوج کے کمانڈر انچیف سے زیادہ قابلیت اور صلاحیتیں موجود ہیں اور وہ فوج میں ان سے زیادہ کارکردگی دکھا سکتے ہیں مگر اس طرح ان کی توہین اور حوصلہ شکنی سے جہاں قوم میں انتشار پیدا ہوگا وہیں دوسری جانب انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔امریکی صدر کے بیان کے بعد پینٹا گون کی جانب سے بھی کوئی مﺅقف نہیں دیا گیا اور اس بیان سے یوں محسوس ہو رہا کہ ٹرمپ نے اوبامہ کی جاری پالیسیوں کو ختم کر رہے ہیں۔