FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

چین سے امریکہ کو ایسا پیغام دے دیا گیا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے سے پہلے بار بار سوچے گا

یجنگ(ایم وی این نیوز) 2011ءمیں ایبٹ آباد آپریشن کے بعد پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہت کشیدہ ہو گئے تھے لیکن اس وقت چین نے اس معاملے میں م...

یجنگ(ایم وی این نیوز) 2011ءمیں ایبٹ آباد آپریشن کے بعد پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہت کشیدہ ہو گئے تھے لیکن اس وقت چین نے اس معاملے میں مداخلت سے گریز کیا تھا، جس کی وجہ شاید یہاں سے اسامہ بن لادن کا پکڑا جانا تھا، کہ چین بلاوجہ عالمی دباﺅ کا نشانہ نہیں بننا چاہتا تھا۔ امریکی صدر ٹرمپ کے دھمکی آمیز پالیسی بیان کے بعد اب ایک بار پھر پاک امریکہ تعلقات کشیدہ ہو چکے ہیں مگر اس بار چین کی طرف سے ایسا اعلان کر دیا گیا ہے کہ امریکہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے سے قبل بارہا سوچے گا۔چینی اخبار ساﺅتھ چائنہ مارننگ پوسٹ میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ ”2011ءمیں جب امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات تلخ ہوئے تو چین نے خود کو اس معاملے سے الگ رکھا۔ اب اگر پاکستان چین کی طرف رجوع کرتا ہے تو صورتحال یکسر مختلف ہو گی۔اس وقت چین اور پاکستان کے تعلقات 2011ءکی نسبت بالکل مختلف ہیں اور اب کی بار چین پاکستان کی بھرپور حمایت کرے گا۔ اس بار چین کبھی نہیں چاہے گا کہ وہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی تلخی میں درمیانی راستہ اختیار کرے۔اس کی بجائے وہ اس بار حتمی انداز میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو گا۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ چین پاکستان کو اس قدر اہمیت دے کر خطے میں بھارت کے ساتھ متوازن طاقت کی موجودگی کو یقینی بنائے گا۔