FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

جکارتہ میں خود کش بم دھماکے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں خاتون کو ساڑھے سات سال قید کی سزا سنادی گئی

جکارتہ (ایم وی این نیوز) انڈونیشا کے دارالحکومت جکارتہ میں صدارتی محل میں گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے دوران مبینہ طور پر خود کش بم دھماکے ک...

جکارتہ (ایم وی این نیوز) انڈونیشا کے دارالحکومت جکارتہ میں صدارتی محل میں گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے دوران مبینہ طور پر خود کش بم دھماکے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں خاتون کو ساڑھے سات سال قید کی سزا سنادی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کی 28 سالہ موکلا ڈین یولیا نووی کچھ ہی دنوں میں ڈلیوری کے مرحلے سے گزرنے والی ہیں اور انہوں نے سزا کے خلاف اپیل کا فیصلہ نہیں کیا۔گذشتہ سال جکارتہ میں صدارتی محل میں گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے دوران بم دھماکے کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی اور اس الزام میں پولیس نے خاتون کو دسمبر میں گرفتار کیا تھا۔خیال رہے کہ وہ ان چار مبینہ ملزمان میں شامل تھی جن پر بم دھماکے کا منصوبہ بنانے کا الزام تھا اور ان میں خاتون کا شوہر سولہین بھی شامل ہے، تاہم پولیس نے واقعے سے ایک روز قبل انہیں گرفتار کرلیا تھا۔خاتون کے وکیل کی جانب سے دلائل مکمل کیے جانے کے بعد تین رکنی ججز کے پینل نے ملزمہ کو گذشتہ ہفتے سزا سنائی۔جکارتہ کی ڈسٹرکٹ کورٹ (ایسٹ) کے جج سفیرالدین انیور رفیق کا کہنا تھا کہ خاتون نے منصوبہ بنایا تھا کہ وہ صدارتی گارڈ کے قریب جا کر خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لے گی۔جج کا کہنا تھا کہ خاتون انسداد دہشت گردی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر مجرم ثابت ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ پروسیکیوٹر نے ملزمہ کو 10 سال قید کی سزا دینے کی استدعا کی تھی۔ایک دوسرے کیس میں اسی عدالت نے ایک اور خاتون کو حکام سے معلومات چھپانے کے الزام میں ساڑھے تین سال قید کی سزا سنا دی۔اس پر مبینہ خود کش بمبار خاتون ڈین یولیا نووی کو حملہ کرنے کے لیے اکسانے کا الزام تھا۔یاد رہے کہ پروسیکیوٹر نے ڈین یولیا نووی کے خاوند کو 15 سال قید اور چوتھے دہشت گرد اگوس سپرریدی کو 8 سال قید کی سزا دینے کی استدعا کی ہے۔