FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

آئی ٹی ایف نے پاکستان کوڈیوس ٹینس کپ کے 3 انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی بھی سونپ دی

اسلام آباد (ایم وی این نیوز)پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئیں۔ کرکٹ اور ہاکی ورلڈ الیون کے بعد ملک میں ٹینس...

اسلام آباد (ایم وی این نیوز)پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئیں۔ کرکٹ اور ہاکی ورلڈ الیون کے بعد ملک میں ٹینس مقابلوں کا بھی انعقاد ہو رہا ہے۔ ستمبر میں پاکستان ڈیوس کپ ٹینس کی میزبانی کرے گا۔ آئی ٹی ایف نے پاکستان کو 3 انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی بھی سونپ دی ہے۔پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئیں۔کرکٹ اور ہاکی کی ورلڈ الیون کی آمد کے بعد پاکستان ستمبر میں ڈیوس کپ ٹینس کی بھی میزبانی کررہا ہے جبکہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کو 15 ہزار ڈالر انعامی رقم کے 3 انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی میزبانی بھی دے دی ہے۔ستمبر میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے ورلڈ الیون کی پاکستان آمد کے ساتھ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگی۔ نومبر میں ہاکی ورلڈ الیون بھی پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔15 ستمبر سے پاکستان ڈیوس کپ ایشیااوشیانازون ٹو ٹائی میں تھائی لینڈ کی میزبانی کر رہا ہے۔ ٹائی 15سے 17 ستمبر تک اسلام آباد کے گراس کورٹ پر منعقد ہوگی۔فروری میں 12 سال بعد پاکستان نے ڈیوس کپ میں ایران کی میزبانی کرتے ہوئے فتح پائی۔ اپریل میں ہانگ کانگ نے ڈیوس کپ مقابلے کے لئے پاکستان آنے سے انکار کردیا جس پر آئی ٹی ایف نے پاکستان کو ٹینس کے لئے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے ناصرف ہانگ کانگ پر بھاری جرمانہ کیا اور پاکستان کو واک اوور دے دیا بلکہ ہانگ کانگ کی ایشیا اوشیانازون ٹو سے تھری میں تنزلی بھی کردی گئی۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے مطابق آئی ٹی ایف نے نومبر دسمبر میں پاکستان کو 3 انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی بھی سونپی ہے جن کی انعامی رقم 15، 15 ہزار ڈالر ہوگی۔