FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

الیکشن ٹربیونل نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظورکر لی

لاہور (ایم وی این نیوز)الیکشن ٹربیونل نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی، سماعت پیر کو ہو گی جس میں الی...

لاہور (ایم وی این نیوز)الیکشن ٹربیونل نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی، سماعت پیر کو ہو گی جس میں الیکشن کمیشن،نیب لاہور اور اسلام آباد، اسٹیٹ بینک کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست این اے 120 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر کی جانب سے دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ این اے 120 سے مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے اوراقامہ کا بھی ذکر نہیں کیا جس پر انہیں نااہل قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ این اے 120 کی نشست سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی ،ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ17 ستمبر کو ہوگی اور کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔