FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

کھلے پھاٹک پر ٹرین نے ٹریکٹر کے پرخچے اڑا دئیے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ایم وی این نیوز) ٹرین کی ٹکر سے ٹریکٹر تباہ، ڈرائیور نے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ تھانہ چٹیانہ کے قریب کھلے پھاٹک کو عبور کرن...

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ایم وی این نیوز) ٹرین کی ٹکر سے ٹریکٹر تباہ، ڈرائیور نے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ تھانہ چٹیانہ کے قریب کھلے پھاٹک کو عبور کرنے کی کوشش میں لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس نے ٹریکٹر کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں مذکورہ ٹریکٹر ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا جبکہ ٹرین کو قریب آتا دیکھ کر ڈرائیور جس کا نام محمد یاسر سکنہ 315گ۔ ب بتایا جاتا ہے نے چھلانگ لگا کراپنی جان بچائی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور متعلقہ تھانہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کا بغور جائزہ لیا تاہم شالیمار ایکسپریس بڑے سانحہ سے بچ گئی اور کچھ دیر بعد اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئی۔ پولیس نے فرار ہونے والے ٹریکٹر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دیا۔