FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

آرمی چیف سے شہبازشریف کی ملاقات

راولپنڈی(ایم وی این نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ۔  جو کہ تقریبا 30منٹ تک جار...

راولپنڈی(ایم وی این نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ۔
 جو کہ تقریبا 30منٹ تک جاری رہی جس دوران مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔تاہم پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ روز موٹروے کے ذریعے لاہور آنے کافیصلہ کیا تھا تاہم ہفتے کے روز یہ فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے انہوں نے کارکنوں کے اصرار پر جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور آنے کا اعلان کیا تھا۔
آج صبح وزیراعظم نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا تھا کہ عدالت نے پہلے درخواست خارج کی، پھر معلوم نہیں کیسے قبول کر لی، جے آئی ٹی میں مخالفین کو ڈالا گیا، ججوں نے بھی اپنی آبزرویشن میں کہا کہ مجھ پر کوئی الزام نہیں۔ نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نااہلی کا فیصلہ ہو چکا تھا، صرف جواز ڈھونڈا گیا، نکالنا تھا تو کسی ایسی چیز پر نکالتے جس کی سمجھ بھی آتی۔انہوں نے کہا کہ ریویو پٹیشن پر بحال ہوا تو وزیراعظم نہیں بنوں گا، شہباز پنجاب میں ہی رہیں گے۔