FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ احمقانہ ہے

واشنگٹن(ایم وی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر عالمی طاقتوں کے ایران کے ساتھ معاہدے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے اح...



واشنگٹن(ایم وی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر عالمی طاقتوں کے ایران کے ساتھ معاہدے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے احمقانہ قرار دیا ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرنبل کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں ایران کے ساتھ طے پانے والے نیوکلیئر معاہدے کو “احمقانہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے نیویارک نے کچھ حاصل نہیں کیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے آسٹریلوی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تزویراتی ہتھیاروں میں کمی کے معاہدے اور نیوکلیئر معاہدے سے امریکا کو کچھ نہیں ملے گا جب کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس طرح کے احمقانہ معاہدے طے کرنے کے لیے یہ شخصیات کہاں سے ملیں، اس طرح کے کام مجھے مار دیتے ہیں۔