FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

دوستوں سے شرط لگاکر دریائے جہلم میں چھلانے لگانے والا نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا

ایبٹ آباد (ایم وی این نیوز) کوہالہ کے قریب دوستوں سے شرط لگاکر دریائے جہلم میں چھلانے لگانے والا نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ واقعے کی ...

ایبٹ آباد (ایم وی این نیوز) کوہالہ کے قریب دوستوں سے شرط لگاکر دریائے جہلم میں چھلانے لگانے والا نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر آگئی۔گجرات سے 6 دوست تفریح کےلیے کوہالہ پل آئے۔ دوستوں کے اکسانے پر 19 سالہ نوجوان علی ابرار نے دریا میں چھلانگ لگا دی تاہم وہ دریا عبور نہ کرسکا اور تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔ ایک روز گزرنے کے باوجود نوجوان کی تلاش جاری ہے اور لاش تاحال نہیں مل سکی ہے۔تھانا بکوٹ پولیس نے نوجوان کے 5 دوستوں کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ علی ابرار کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ علی ابرار نے دوستوں سے دریائے جہلم عبور کرنے کی شرط لگائی تھی۔ دوستوں نے موبائل فون اور 15 ہزار روپے دینے کی شرط پر علی ابرار کو دریا عبور کرنے پر اکسایا۔