FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

جس دن میں آیا اسی دن اسلحہ لائسنس پر پابندی لگا دی جو آج تک لگی ہوئی ہے

اسلام آباد (ایم وی این نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پرویز رشید کے بعد نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی ”کھری کھری...



اسلام آباد (ایم وی این نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پرویز رشید کے بعد نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی ”کھری کھری“ سنا دی ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے ایک میٹنگ میں کہا کہ ہم اسلحہ لائسنس کے حوالے سے کام کر رہے ہیں اور حیران ہوں کہ انہوں نے پابندی لگانے کی بات کی۔ 

میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جس دن میں آیا اسی دن اسلحہ لائسنس پر پابندی لگا دی جو آج تک لگی ہوئی ہے اور پھر اجراءشدہ لائسنسوں کی تصدیق کی جس دوران غیر ممنوعہ بور کے 2 لاکھ سے زائد لائسنس منسوخ بھی کئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ 30 ہزار پاسپورٹس بھی منسوخ ہوئے جبکہ موبائل سموں کے معاملے پر بھی بہت کام کیا اور آج ملک میں غیر قانونی سمیں نہیں ہیں