FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس وبائی شکل اختیار کرتے ہوئے کئی جانیں نگلنے لگا

پشاور(ایم وی این نیوز) خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس وبائی شکل اختیار کرتے ہوئے کئی جانیں نگلنے لگا ، سینکڑوں ہسپتالوں میں علاج کے لئے پہن...


پشاور(ایم وی این نیوز) خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس وبائی شکل اختیار کرتے ہوئے کئی جانیں نگلنے لگا ، سینکڑوں ہسپتالوں میں علاج کے لئے پہنچنے لگے ،بلدیاتی نمائندوں نے صوبائی حکومت کو ڈینگی بخار سے نمٹنے کے لئے کئے جانیوالے اقدامات کو انتہائی نامناسب قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں رپورٹ میں کے پی کے میں ڈینگی کے مرض کے پھیلنے حوالے سے موجودہ حالات اور بلدیاتی نمائندوں کی گفتگو بھی منظر عام پر لائی گئی ہے جس کے مطابق ڈینگی بخار سے متاثر6سو سے زائد افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور پورے خیبر پختونخوا میں کئی شہروں میں ڈینگی وائرس انتہائی تیز ی سے پھیلنے لگا ہے جس پرشہریوں اور بلدیاتی نمائندوں نے کے پی کے حکومت کو نا اہل قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے ۔ داد خان ناظم شہید آباد کا کہنا ہے کہ 9آدمیوں کی ہلاکت ہوئی ہے ہماری صوبائی حکومت اندھی اور بہری ہو چکی ہے انہیں ڈینگی سے نمٹنے کا کچھ نہیں سوجھ رہا ہے مہربانی کر کے پنجاب حکومت نے جو اقدامات کئے ہیں وہ اقدامات کریں اگر ہماری صوبائی حکومت ایسا نہیں کر سکتی تو ہم استعدا دکرتے ہیں کہ پنجاب حکومت آ کر قیمتی جانوں کو بچانے میں کردار ادا کرے ۔ نواب خان جنرل کو نسلر جھکال کا کہنا ہے کہ ہمارے گاؤں میں 9افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور کئی شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں لیکن حکومت ان معاملا ت کو بہتر انداز میں نہیں چلا رہی اور تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا جار ہا ہے ۔نواب خان کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی اموات پر نہ تو کسی وزیر نے ہسپتالوں کا دورہ کیا ہے اور وزیر اعلیٰ بھی نہیں آئے ہم چاہتے ہیں حکومت ہمارے شہریوں کی زندگیاں بچائے اگر نہیں بچا سکتی تو پنجاب حکومت سے اپیل کرتے ہیں وہ ہماری مدد کر نے کے لئے میدان میں آ ئے ۔ مومن خان کا کہنا تھا کہ ہمیں صوبائی حکومت نے لا وارث چھوڑ دیا ہے اس موقع پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر ڈاکٹر حسین احمد ہارون نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت ڈینگی وائرس کے خاتمے ناکام نظرآتی ہے ، اس بیماری سے کئی افراد ہسپتالوں جبکہ کئی گھروں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں لیکن حکومت حقیقی اموات کی شرح کو چھپا رہی ہے ۔