FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

آصف علی زرداری نے پارٹی چیئرمین محترمہ بینظیربھٹوشہید کی مفاہمتی سیاست کوفروغ دے کر ملک میں جمہوریت کومضبوط کیا

بہاول پور (ڈپٹی انچارج انویسٹی گیشن ) آصف علی زرداری نے پارٹی چیئرمین محترمہ بینظیربھٹوشہید کی مفاہمتی سیاست کوفروغ دے کر ملک میں جمہور...

بہاول پور (ڈپٹی انچارج انویسٹی گیشن ) آصف علی زرداری نے پارٹی چیئرمین محترمہ بینظیربھٹوشہید کی مفاہمتی سیاست کوفروغ دے کر ملک میں جمہوریت کومضبوط کیا۔ ان خیالات کااظہار ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی بہاول پورملک عامریاروارن نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی قیادت میں ایک نئے سیاسی سفر کاآغاز کررہی ہے آئندہ مستقبل بھی پاکستان پیپلزپارٹی کاہی ہوگا۔ آصف علی زرداری نے جمہوریت کواس کی روح کے مطابق بحال کیا۔ پانچ سالہ مدت اقتدار میں نامساحد حالات اورغیرجمہوری قوتوں کی سازشوں کوناکام بنایا۔ سابق صدرپاکستان پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری کی مفاہمتی سیاست نے ملک میں جمہوریت کومضبوط کردیاصدر کے عہدہ کی آئینی مدت پوری کرنے کے بعدان کی باوقارخصتی اورشدیدترین مخالفین سے اپنی تعریف کرواکراپنی سیاسی ذہانت کالوہا منوایا ان کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی نئے سیاسی سفر کاآغاز کررہی ہے سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری نے اپنے عہدہ صدارت کی پانچ سال کی آئینی مدت پوری کرکے پہلے جمہوری صدر کی مدت پوری ہونے کااعزاز حاصل کیا ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے تمام کارکن پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد ہے ۔ ہمیں سیاسی میدان میں اپنے مخالفین کا مقابلہ کرنے کے تمام گر آتے ہیں۔ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں تمام آمروں ،ڈکٹیٹروں اورآمریت پسندوں کو تاریخ ساز شکست دیں گے ۔