FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

ہارون آباد میں نہری پانی کی وارہ بندی اور نہری پانی کی قلت نے زراعت کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا

ہارون آباد ( انویسٹی گیشن ٹیم) ہارون آباد میں نہری پانی کی وارہ بندی اور نہری پانی کی قلت نے زراعت کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا ہے ۔زراعت ...

ہارون آباد ( انویسٹی گیشن ٹیم) ہارون آباد میں نہری پانی کی وارہ بندی اور نہری پانی کی قلت نے زراعت کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا ہے ۔زراعت پیشہ آبادی کا علاقہ ہارون آباد اب برباد ہونے لگا ہے ۔ان خیالات کا اظہارعلاقہ حضور سنگھ کے کاشتکار راؤ آصف انور ،خان طاہر ،راؤ ناصر ،امین جوئیہ ،حاجی محمد یوسف ،محمد منشاء ودیگر نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہارون آباد کی زرخیز زرعی زمینیں لہلہاتی سر سبزو شاداب اور بھر پور پیداوار کی حامل فصلات کی وجہ سے مشہور ہے مگر نہری پانی کی کمی نے صورتحال کو نہایت تکلیف دہ بنا دیا ہے جس کے باعث زراعت پیشہ افراد نے اس پیشہ کو ترک کرنے کا سوچ رہے ہیں کیونکہ زرعی آلات و استعمالات کی لاگت میں کئی گناہ اضافہ ہوگیا ہے اور نہری پانی کی شدید ترین کمی نے پیداوار میں نہایت کمی کر دی ہے جس سے زراعت کا پیشہ اب خسارے کا پیشہ بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانی کی وارہ بندی کے خاتمے کے وعدے اور دعوے کئے گئے مگر ان پر عملدرآمد کسی دور میں بھی نہیں کیا گیا ہے جس سے کاشتکاروں میں سخت اضطراب پایا جاتا ہے ۔کاشتکاروں نے پانی کی وارہ بندی کے خاتمے اور نہری پانی کی وافر مقدار میں بر وقت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔