FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

سانحہ راولپنڈی کی وجہ سے اسلام آباد میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہےجب کہ ریڈ زون کو بھی سیل کر دیا گیا۔

اسلام آباد(انویسٹی گیشن ٹیم) سانحہ راولپنڈی کی وجہ سے اسلام آباد میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہےجب کہ ریڈ زون کو بھی سیل کر دیا گ...

اسلام آباد(انویسٹی گیشن ٹیم) سانحہ راولپنڈی کی وجہ سے اسلام آباد میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہےجب کہ ریڈ زون کو بھی سیل کر دیا گیا۔
 اسلام آباد ریڈ زون کو سانحہ راولپنڈی کے حوالے سے ممکنہ احتجاج کی وجہ سے سیل کر دیا گیا ہے، ریڈ زون میں واقع ڈپلومیٹک انکلیو، سپریم کورٹ، پارلیمنٹ ہاوٴس، ایوان صدر اور پی ایم سیکرٹریٹ جیسی اہم عمارتوں کو جانے والے راستوں پرکنٹینرز کھڑے کرنےکے علاوہ اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ ڈپلومیٹک انکلیو، پی ایم سیکرٹریٹ ، ایوان صدر پر رینجرز کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ دارلحکومت کے داخلی اور راولپنڈی کی جانب آنے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ڈبل روڈ ،کٹاریاں ،سید پور روڈ ،فیض آباد، کھنہ پل، آئی جے پرنسپل روڈ راول ڈیم، ترامڑی چوک اور تمام داخلی راستوں پر بھی کنٹینرز اور چھوٹی شاہراہوں خار دار تاروں اور ٹریکٹرٹرالیاں کھڑی کرکے بند کر دی گئی ہیں۔ اورپنجاب میں بھی مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے