ڈیرہ ا سماعیل خان(شازیہ منیرانوسٹی گیشن ٹیم)دی سٹی سکول کے معلم یاسرمصطفی قریشی کامنفرداعزاز‘مسلسل چھٹی مرتبہ ٹیچرکاایوارڈوصول‘تفصیلات کے م...
ڈیرہ ا سماعیل خان(شازیہ منیرانوسٹی گیشن ٹیم)دی سٹی سکول کے معلم یاسرمصطفی قریشی کامنفرداعزاز‘مسلسل چھٹی مرتبہ ٹیچرکاایوارڈوصول‘تفصیلات کے مطابق18اور19 دسمبرکووینسم کالج میں منعقدہونیوالی آفاق ایجوکیشن ایکسپو میں احمدمصطفی کوبہترین طالب علم کاایوارڈجبکہ معلم یاسرمصطفی قریشی کوبہترین معلم کاایوارڈملا۔مزیدبرآں دی سٹی سکول کے پرنسپل ہدایت اللہ برکی کوبہترین صدرمعلم کی شیلڈپیش کی گئی۔آفاق کی طرف سے طلبہ کوتعریفی اسناد بھی دی گئیں۔