FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

پاک فوج کی زیر نگرانی پولیس اہلکاروں کے 10 ویں بیچ کی تربیت مکمل ہونے پر خصوصی تقریب

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کی زیر نگرانی پولیس اہلکار وں کے 10 ویں بیچ کی تربیت مکمل ہونے پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس م...

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کی زیر نگرانی پولیس اہلکار وں کے 10 ویں بیچ کی تربیت مکمل ہونے پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی زیر نگرانی پولیس اہلکاروں کے 10 ویں بیچ کی تربیت مکمل ہوئی جس دوران بلوچستان پولیس، کانسٹیبلری اور لیویزی کے 200 کیڈٹس نے تربیت حاصل کی۔اس موقع پر انسداد دہشت گردی کمپلیکس کوئٹہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی کے حامل اہلکاروں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔