FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

شریف خاندان کیخلاف ریفرنس، نیب نے جے آئی ٹی کے 2 ارکان کو 30 اگست کو طلب کر لیا

اسلام آباد (ایم وی این نیوز)نیب حکام نے شریف خاندان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر پاناما جے آئی ٹی کے2 ارکان کی 30 اگست کوطلب کر لیا،...


اسلام آباد (ایم وی این نیوز)نیب حکام نے شریف خاندان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر پاناما جے آئی ٹی کے2 ارکان کی 30 اگست کوطلب کر لیا،جے آئی ٹی ارکان کے بطورسرکاری گواہ بیان ریکارڈ کئے جائیں گے۔

 نیب نے 28 جولائی کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے جے آئی ٹی کے 2 ارکان کو بدھ کو طلب کر لیا ہے جہاں ان کے بطور سرکاری گواہ بیان ریکارڈ کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما فیصلے میں نیب کو شریف خاندان کیخلاف حدیبیہ پیپر مل سمیت دیگر مقدمات کھولنے کا حکم دیا تھا ،

 چیئرمین نیب قمر زمان چودھری پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے من و عن عمل کیا جا رہا ہے اور قومی اداروں سے پاناما فیصلے کے حوالے سے تمام ریکارڈ کر لیا ہے ۔