FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

ایف بی آر کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

کراچی (ایم وی این نیوز) گلستان جوہر میں ایف بی آر کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈز شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گلستان...

کراچی (ایم وی این نیوز) گلستان جوہر میں ایف بی آر کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈز شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 17میں ایف بی آر کے دفتر کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی ۔ جس کی زد میں آکر ڈیوٹی پر موجود 2 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے، دونوں گارڈز نے پولیس سے ملتی جلتی وردی پہن رکھی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، دفتر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے شہید ہونے والے سیکیورٹی گارڈز میں سے ایک ایف بی آر کا ملازم تھا جبکہ دوسرا پرائیویٹ گارڈ تھا۔دونوں اہلکار ایف بی آر میں 15 سال سے ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔