FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

امریکا میں 20 ویں صدی کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہو گا

واشنگٹن(ایم وی این نیوز) امریکا کی لگ بھگ 14 امریکی ریاستوں کے باشندے آج بیسویں صدی کا مکمل سورج گرہن اور اس کے نتیجے میں بننے والا خوبصو...

واشنگٹن(ایم وی این نیوز) امریکا کی لگ بھگ 14 امریکی ریاستوں کے باشندے آج بیسویں صدی کا مکمل سورج گرہن اور اس کے نتیجے میں بننے والا خوبصورت ڈائمنڈ رنِگ بھی دیکھ سکیں گے۔پیر 21 اگست 2017 کو مکمل سورج گرہن ایک ربِن کی صورت میں امریکی سرزمین پر سفر کرے گا جس کا مشاہدہ اریگون، اڈاہو، ویومنگ، مونٹانا، نبراسکا، آئیووا، کینساس، میسوری، الیونوائے، کینٹکی، ٹینسی، جارجیا، نارتھ اور ساؤتھ کیرولینا کے مخصوص علاقوں میں دیکھا جا سکے گا جبکہ اس کے اطراف علاقے کے لوگ جزوی سورج گرہن دیکھ سکیں گے۔
سورج گرہن کو دیکھنے کے لئے ناسا کی جانب سے عوام میں خصوصی چشمے بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔مکمل سورج گرہن کے اس عمل میں چاند، زمین و سورج کے درمیان آ جائے گا اور اس کا سایہ زمین پر پڑے گا۔ اس عمل کے دوران سورج کی مہین فضا کرونا کا مشاہدہ بھی ممکن ہوگا۔ سب سے پہلے اوریگون والے اس کا مشاہدہ کریں گے جہاں صبح 9 بج کر 6 منٹ پر سورج کو گہن لگنا شروع ہو گا اور مکمل سورج گرہن 10 بج کر 19 منٹ پر شروع ہو گا۔ ساؤتھ کیرولینا کے لوگوں کی باری سب سے آخر میں آئے گی جہاں 2 بج کر 41 منٹ پر سورج گرہن اپنی جوبن پر ہو گا۔ پورے امریکا میں مکمل گرہن کا دورانیہ اوسطاً 2 منٹ 40 سیکنڈ تک برقرار رہے گا۔اس کے علاوہ جزوی سورج گرہن شمالی امریکا، افریقا، یورپ میں بھی دیکھا جا سکے گا لیکن یہ پاکستان اور ایشیا میں دکھائی نہیں دے گا۔ تاہم قارئین کو یاد ہو گا کہ 11 اگست 1999 کو پاکستان سمیت ایشیا کے کئی ممالک میں یادگار مکمل سورج گرہن دیکھا گیا تھا۔ امریکا میں آخری بار مکمل سورج گرہن 1979 میں ہوا تھا۔