FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

پی ٹی آئی میری پہلی اور آخری پارٹی ہے، مومنہ باسط

لاہور (ایم وی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف ہزارہ ریجن کی ویمن ونگ کی سربراہ مومنہ باسط نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کی خبروں...


لاہور (ایم وی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف ہزارہ ریجن کی ویمن ونگ کی سربراہ مومنہ باسط نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کی خبروں کی یکسر تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کیخلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ معروف صحافی اور اینکر ذوالفقارراحت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ مومنہ راحت بھی غالبًا ایس ایم ایس پیغامات کے باعث جلد پارٹی چھوڑنے والی ہیں۔ تاہم انہوں نے نامعلوم وجوہات کی بناءپر یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا اور یوں ان کے دعوے پر شکوک و شبہات پیدا ہونے لگے۔ اس معاملے کی حقیقت جاننے کیلئے مومنہ باسط سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ناصرف اس خبر کی یکسر تردید کی بلکہ اس کیساتھ ہی انہوں نے اس تردید کا ویڈیو پیغام بھی مہیا کیا جو انہوں نے پارٹی چھوڑنے کی افواہیں پھیلنے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر 6 اگست کو جاری کیا تھا۔ قارئین کی سہولت کیلئے ذیل میں مہیا کر دیا گیا ہے۔ مومنہ باسط نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جسے ہر خاص و عام استعمال کرتا ہے اور جو بھی چاہے وہ اپ لوڈ کر سکتا ہے۔ ذوالفقار راحت نے یہ ٹویٹ بہت پہلے کیا تھا اور میں نے اس کی تردید بھی کر دی تھی تاہم ایک دو روز سے دوبارہ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل کر کے ایک بار پھر افواہیں پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کی میں مذمت کرتی ہوں۔ پی ٹی آئی میری پہلی اور آخری پارٹی ہے اور میں کہیں بھی نہیں جا رہی۔انہوں نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کے علاوہ صحافتی اداروں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اس طرح کی کوئی بھی خبر چلانے سے پہلے اس کی تصدیق کر لیں تاکہ کسی بھی قسم کا ابہام دور ہو جائے اور عوام تک وہی بات پہنچ سکے جس میں سچائی ہے