FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام ” فورٹ منرو“ میں سیاحوں کی آسانی کے لئے ترقیاتی کام تیزی سے جاری

ڈیرہ غازی خان (ایم وی این نیوز)پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فور ٹ منرو کی خوبصورتی کو دوبالا کرنے اور سیاحوں کو اس پرفضاءاور خ...

ڈیرہ غازی خان (ایم وی این نیوز)پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فور ٹ منرو کی خوبصورتی کو دوبالا کرنے اور سیاحوں کو اس پرفضاءاور خوبصورت علاقے کی جانب راغب کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام شروع کردیئے ہیں،اس سلسلے میں خوبصورت اور مضبوط سٹرکوں کی تعمیر تکمیل کے مراحل میں ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کام تیزی سے شروع کر دئیے ہیں جبکہ پسماندہ مگر قدرتی حسن سے مالا مال علاقے فورٹ منرو میں بھی تعمیر و ترقی کے کام جاری ہیں، اسی سلسلے میں راکھی گاج سے بیواٹا تک ڈبل روڈ تیار کی جا رہی ہے جس میں لوہے کے مضبوط اور خوبصورت پل بنائے جا رہے ہیں۔ اس سڑک اور پلوں کی تعمیر کے بعد اگلے د وسے تین سالوں میں فورٹ منرو واقعی جنوبی پنجاب کا مری بن جائے گا۔ واضح رہے کہ فورٹ منرو جنوبی پنجاب کا ایک خوبصورت علاقہ ہے مگر وہاں پر خطر راستے اور انفراسٹریکچر بہتر نہ ہونے کے باعث سیاح کم و بیش جاتے ہیں مگر اب امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جس تیزی سے علاقے میں ترقیاتی کام جاری ہیں اس سے فورٹ منرو سیاحوں کی جنت بن جائے گا۔