FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

پولیس وردی پہن کر ڈانس کرتا ہے ،افتخار ٹھاکر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

لاہور(ایم وی این نیوز)پولیس کی وردی پہن کر ڈانس کرنے اور پولیس کے لئے بدنامی کا باعث بننے پر معروف سٹیج آرٹسٹ افتخارٹھاکرکر کے خلاف سیشن عد...

لاہور(ایم وی این نیوز)پولیس کی وردی پہن کر ڈانس کرنے اور پولیس کے لئے بدنامی کا باعث بننے پر معروف سٹیج آرٹسٹ افتخارٹھاکرکر کے خلاف سیشن عدالت میں اندراج مقدمے کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔عدالت نے وکیل کی ابتدائی بحث سننے کے بعد مذکور ہ درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے ۔ایڈیشنل سیشن جج محمد اشفاق کی عدالت میں قلعہ گجرسنگھ کے رہائشی نذیر حسین اپل نے معروف آرٹسٹ افتخارحسین ٹھاکر کے خلاف اپنے وکیل کی ساطت سے اندراج مقدمے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ افتخارٹھاکر محفل ٹھٹیر اور نجی ٹی وی کے پروگرام میں پولیس کی وردی پہن کر اور پولیس افسران کے رینک لگا کر ڈانس کرتا ہے اور ایسی ایسی حرکتیں کرتا ہے جس سے پولیس کی توہین ہوتی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ اسے پولیس کی وردی پہن کر ڈانس کرنے سے روکا جائے اور اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے جس پر فاضل جج نے عدالت نے وکیل کی ابتدائی بحث سننے کے بعد مذکورہ درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔