FALSE

Page Nav

HIDE
HIDE

Grid

GRID_STYLE
FALSE
TRUE
TO-RIGHT
HIDE_BLOG
RLT

Classic Header

{fbt_classic_header}

Top Ad

Breaking News:

latest

پاناما فیصلہ میں اپیل کا حق نہ ہونا شرعی احکامات کےخلاف ہے، فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے

لاہور (ایم وی این نیوز)پاناما کیس کے فیصلے کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کر دیا گیا ، درخواست سینئر وکیل اللہ بخش گوندل کی جانب سے د...

لاہور (ایم وی این نیوز)پاناما کیس کے فیصلے کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کر دیا گیا ، درخواست سینئر وکیل اللہ بخش گوندل کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کو جے آئی ٹی تحقیقات کی نگرانی کرنے کا اختیا ر نہیںاورمقدمے کی نگرانی کیلئے سپریم کورٹ کے جج کو نامزد نہیں کیا جا سکتا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو 184/3 کے تحت نااہل قرار دیا اور سابق وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کیلئے الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال کئے گئے ،درخواست گزار نے مزید کہا کہ آرٹیکل کے تحت اپیل کا حق نہ ہونا شرعی احکامات کے خلاف ہے اورکیس میں نظرثانی کی درخواست اپیل کے برابر نہیں ۔ ایڈووکیٹ اللہ بخش گوندل کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ نے نااہلی کی مدت ظاہر نہیں کی جو بڑا سقم ہے لہٰذافیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے نواز شریف کو عہدے پر بحال کیا جائے۔